وفاقی کابینہ الوداعی اجلاس: ڈیڑھ سالہ دور حکمرانی پر اظہار اطمینان

Aug 09, 2023 | 10:43:AM
وفاقی کابینہ الوداعی اجلاس: ڈیڑھ سالہ دور حکمرانی پر اظہار اطمینان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس منعقد کیا گیا، وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ ارکان کے پھرپور تعاون پر اظہار تشکر کیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈیڑھ سالہ دور حکمرانی پر اظہار اطمینان کیا جبکہ وزیراعظم نے کابینہ ارکان کی مختصر مدت میں کارکردگی کو سراہا اور ملک کو معاشی طور پر سنبھالا دینے میں اتحادیوں کے کردار کی تعریف کی،وزیراعظم نے ملک کو مشکلات سے دوچار کرنے پر سابق حکومت پر کڑی تنقید کی۔  انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ملک کیلئے ضروری تھا، کوئی شک نہیں اس کی شرائط کڑی اور سخت ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے بغیر پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت کئی قسم کے چیلنجز درپیش ہوتے۔ پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے ملک کیلئے تباہ کن صورتحال پیدا ہوتی، آئی ایم ایف کا پروگرام ہو چکا ہے، ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔ آئی ایم ایف نے سبسڈیز کے حوالہ سے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے،وزیراعظم نے واضح کیا کہ آج مدت مکمل ہونے کے بعد سمری صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔ صدر اسمبلی تحلیل کر دیں گے تو پھر نگران حکومت آئے گی۔ سعودی عرب کے وفد سے سرمایہ کاری پر بات کی،14 سے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ سی پیک کے تحت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی سنگین غفلت کی وجہ سے کشکول اٹھانا پڑا۔ ہمیں پاکستان کو قائداعظم کے خواب کی عملی تعبیر بنانا ہے، پاکستان سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، کشکول توڑیں گے، قرض ختم کریں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے، اگر آئندہ موقع ملا تو ملک میں زرعی انقلاب لائیں گے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے،اسمبلیوں کی تحلیل،نگران سیٹ اپ سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے’’بڑااعلان‘‘ کر دیا

  اس کے علاوہ نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بھی آج شام کو طے ہوئی ہے،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اپنے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کریں گے, ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے دونوں کی جانب سے تیاری مکمل  کرلی گئی ہے ،وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کے بعد نام سامنے لے کر آئیں گے ، راجہ ریاض نے بھی اپوزیشن اراکین سے مشاورت کے بعد 3 نام لے کر وزیراعظم کے سامنے آئیں گے ۔