کوئٹہ:مسجد کے حجرے میں گیس دھماکہ،پولیس اہلکار جاں بحق، 10 افراد زخمی

Apr 09, 2024 | 14:38:PM
کوئٹہ:مسجد کے حجرے میں گیس دھماکہ،پولیس اہلکار جاں بحق، 10 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی کلی کتیر کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کچلاک کی کلی کتیر کی مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب ایگل اسکواڈ کے اہلکار دیگر نمازیوں کے ہمراہ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے ملحقہ حجرے میں چائے پی رہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار محمد انور جاں بحق اور  3 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی گرگیا، زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ایگل اسکوارڈ کے3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ جواد طارق نے بتایا کہ کچلاک دھماکے میں دہشتگردی کے کوئی شواہد نہیں ملے، مسجد کے حجرے میں دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : دوران عدت نکاح کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریلیف نہ مل سکا