علی امین گنڈاپور کی حوالات سے افسردہ چہرے کیساتھ نئی تصویرسامنے آگئی

Apr 09, 2023 | 22:01:PM
علی امین گنڈاپور کی حوالات سے افسردہ چہرے کیساتھ نئی تصویرسامنے آگئی
کیپشن: علی امین گنڈاپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی حوالات سے نئی تصویر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپورسی آئی اے اسلام آباد کی حوالات میں ہے، وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمرے میں چٹائی بچھی ہوئی ہے، علی امین گنڈا پور کمرے میں کھڑے ہیں اور کندھے پر پٹکارکھاہوا ہے، تاہم ان کے چہرے سے افسردگی نمایاں ہے، جو ان کی بے بسی کو ظاہر کرتی ہے۔


یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو آج صبح اسلام آباد کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا،دوران سماعت حکومتی وکیل نے علی امین گنڈا پور کے خلاف الزامات پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے آڈیو کے ذریعے امن و امان قائم کرنے والے اداروں میں خوف و ہراس پیدا کیا، ان کے خلاف انتہائی سنجیدہ نوعیت کے الزامات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما نے آڈیو میں اسلام آباد پر قبضہ کرنے کی بات کی اور کارکنوں کو اسلحہ جمع کرنے کی ہدایات دیں، ان کیسوں میں قانون کے مطابق علی امین گنڈا پور کی عمر قید کی سزا بنتی ہے۔
علی امین گنڈا پور کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر الزامات بے بنیاد ہیں، انہوں نے جنہیں دھمکایا انہوں نے کوئی کیس نہیں کیا، انہیں یہ کیسے پتا چلا کہ یہ آڈیو علی امین گنڈا پور کی ہے، ججوں اور مریم نواز کی آڈیوز آئیں، ان پر کتنے پرچے ہوئے، انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی آڈیوز پر اس وقت پرچہ کیوں نہیں دیا گیا، اس ملک میں کلبھوشن کو سزا نہیں دے سکے ، علی امین گنڈا پور کے خلاف محاذ کھول لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچے میں ملک دشمن افراد موجود،خاتمہ کرکے رہیں گے، آئی جی پنجاب