صدر کی جانب سے بل کی واپسی پر پارلیمنٹ ، وفاقی کابینہ کا اجلاس دوبارہ طلب

Apr 09, 2023 | 20:05:PM
صدر کی جانب سے بل کی واپسی پر پارلیمنٹ ، وفاقی کابینہ کا اجلاس دوبارہ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بل کی واپسی پر اتحادی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیساتھ ساتھ  کابینہ اجلاس بھی دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4بجے طلب کیا ہے جس کے بارے میں پہلے اطلاعات آئی تھیں کہ دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے، قومی اسمبلی نے چند روز قبل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر کے توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجا تھا تاہم گزشتہ روز صدر عارف علوی نے بل نظر ثانی کیلئے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے ۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دوبارہ طلب کیا گیا ہے اور یہ اجلاس کل صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی اور الیکشن سے متعلق فنڈز کی فراہمی سے متعلق مؤقف طے کیا جائے گا، اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں قانونی سازی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔