عدم اعتماد پر ووٹنگ ، سپریم کورٹ کے دروازے رات12 بجے کھولنے کا حکم 

Apr 09, 2022 | 21:50:PM
وزیراعظم عمران خان، عدم اعتماد، ووٹنگ، سپریم کورٹ، دروازے
کیپشن: سپریم کورٹ آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے پر سپریم کورٹ کے دروازے رات 12 بجے کھولنے کا حکم دےدیا گیا۔آج رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروازے کھولنے کے احکامات دے دیئے گئے،عملے کو سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے بھی رات 10 بجے کھول دیئے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا عملہ بھی ڈیوٹی پر پہنچنا شروع ہو گیا، موجودہ صورتحال کے پیش نظر عدالت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران قومی اسمبلی کو بحال اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف 9 اپریل کو ووٹنگ کرانے کا حکم دیاتھا۔جس پر تاحال عمل نہیں ہو سکا اور ممکنہ صورتحال کے پیش نظر عدالت کے دروازے کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ، اہم فیصلے متوقع