ووٹنگ کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا سپیکر سے مکالمہ 

عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل 6 آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا، اجلاس میں موقف

Apr 09, 2022 | 21:10:PM
وزیراعظم ، عدم اعتماد پر ووٹنگ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، سپیکر کو ایڈوائس،
کیپشن: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر کو ایڈوائس کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کے علاوہ سپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل 6 آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا۔ 
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملہ پر مشاورت ہوئی، اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر افسران شریک ہوئے، سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکراسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ووٹنگ کرانے کی ایڈوائس دے دی۔
ذرائع کے مطابق سپیکر کو ایڈوائس کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من و عن عملدرآمد کے علاوہ سپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں،سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل 6 آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا۔ 
ذرائع کاکہناہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایڈوائس پر افطار کے بعد 8 بجے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا ،سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملہ کو ووٹنگ کیلئے تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی تھیں،سپیکر کے ووٹنگ کے فیصلہ پر اسد عمر سمیت حکومتی وزرا نے سپیکر سے ملاقات کرکے دوبارہ ووٹنگ کرانے سے منع کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اسد قیصر کو ووٹنگ نہ کرانے کا حکم جاری کیا،حکومتی دباﺅ پر سپیکر ایک بار پھر گنتی کرانے کے فیصلہ سے ڈگمگا گئے ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران صورتحال سے پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹنگ نہ ہونے کی وجہ۔۔عمران حکومت نے اپوزیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا