تحریک عدم اعتماد پر رولنگ ۔۔قاسم سوری ڈٹ گئے 

Apr 09, 2022 | 13:28:PM
قاسم سوری ، ڈٹ گئے
کیپشن: قاسم سوری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رولنگ دینے کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ڈٹ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے24نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ووٹنگ کرانا اسپیکر کی صوابدید ہے، کیا کوئی برداشت کرسکتا ہے کہ باہر سے حکم آئے اور حکومتیں تبدیل ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا، عدالت کا فیصلہ آچکا ہم اسے تسلیم کر چکے لیکن میں اب بھی کہتا ہوں کہ حکومت گرانا بیرونی سازش ہے اور ہم بیرونی قوتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے جا رہے ہیں۔قاسم سوری کا مزید کہناتھا کہ ہم عوام کے سامنے ساری باتیں لانا چاہتے ہیں، دنیاوی آقاو¿ں کے بجائے صرف اللہ کے سامنے جھکنا چاہیے، ریاست پاکستان کے خلاف سازش کو دنیا کے سامنے لانے میں آئندہ بھی آگے آو¿ں گا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس ،فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سے نکال دیا گیا