جنوبی پنجاب صوبے کا قیام تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے،شاہ محمود قریشی

Apr 09, 2021 | 21:19:PM
جنوبی پنجاب صوبے کا قیام تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے،شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے، دوتہائی اکثریت نہ ہونے کی بدولت فوری طور پر صوبے کا قیام ممکن نہیں،تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب میں بہاولپور اور ملتان میں سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لا کر جنوبی پنجاب صوبے کی سیڑھی رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان پہنچ گئے ،شاہ محمود قریشی ایک روز ملتان میں قیام کریں گے،وزیر خارجہ کل حلقہ میں مصروف دن گزاریں گے، ملتان آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو مستقبل میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی بنیاد ثابت ہوگا، پی پی ، ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کےلئے مخلص نہیں، اگر دونو ں جماعتیں چاہتیں تو اپنے دور اقتدار میں صوبہ بنا سکتی تھیں، صوبہ تو در کنار سیکرٹریٹ بھی قائم نہ کر سکے،
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا صحیح طرح ادراک ہے، جنوبی پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ رول بیک نہیں ہوگااور مکمل اختیارات کے ساتھ بہت جلد فعال ہوگا، ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم پاکستان جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی شہریت برائے فروخت۔۔ نادرا عملے نے 74 افغانوں کو پاکستانی بنا دیا