ملکہ برطانیہ الزبتھ کے شوہر پرنس فلپ انتقال کر گئے

Apr 09, 2021 | 16:29:PM
ملکہ برطانیہ الزبتھ کے شوہر پرنس فلپ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملکہ برطانیہ کے شوہر اور شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ آنجہانی کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر پرنس فلپ کا انتقال ہو گیا ہے،بکنگھم پیلس نے بھی شہزادہ فلپ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ فلپ کا انتقال آج صبح قلعہ ونڈسر میں ہوا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ فلپ کی طبیعت کچھ عرصے سے خراب تھی اور انہیں رواں برس فروری میں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔
شہزادہ فلپ بیماری اور عمر کی زیادتی کے باعث اگست 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے اور آخری بار انہیں جولائی 2020 میں عوامی سطح پر دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :بجلی مزید مہنگی ۔۔ٹیکسز بھی لگیں گے:پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی