افسوس ۔۔۔بین الاقوامی کرکٹ پر ٹی-20 لیگ حاوی ، شاہد آفریدی

Apr 09, 2021 | 14:37:PM
افسوس ۔۔۔بین الاقوامی کرکٹ پر ٹی-20 لیگ حاوی ، شاہد آفریدی
کیپشن: پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنوبی افریقہ کے کرکٹ حکام نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کے درمیان میں ہی اپنے کئی سٹار کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے ریلیز کردیا۔ اس حوالے سے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ  پر  تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ’’ایسا دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ پر ٹی-20 لیگ حاوی ہو رہی ہے‘‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے  وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک، گیند باز کگیسو رباڈا سمیت کئی کھلاڑیوں کو  آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے ریلیز کیا ہے۔ آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن میں کوئنٹن ڈی کاک کو ریکارڈ پانچ بار کی چمپئن ممبئی انڈینز سے جبکہ کگیسو رباڈا کو گزشتہ بار کی فائنلسٹ دہلی کیپٹلز  کی نمائندگی کرنی ہے۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر، پیسر اینرک نورجے اور لنگی گڈی بھی آئی پی ایل -14 میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلنے والے شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’اسے دیکھ کھر تکلیف ہوتی ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ پر ٹی-20 لیگ حاوی ہو رہی ہے۔ یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سیریز کے درمیان میں ہی آئی پی ایل کھیلنے کو لے کر اجازت دے دی۔ اس بارے میں پھر سے سوچنے کی ضرورت ہے‘‘۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے ون ڈے میں 28 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پاکستانی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے 321 رن کا ہدف دیا، میزبان ٹیم 292 رن پر ڈھیر ہوگئی۔

 نامور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ون ڈے سیریز جیتنے پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ’’پاکستانی ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد۔ بابر اعظم نے پھر کمال کر دکھایا، گیند بازی بھی شاندار رہی۔ فخر زماں کی شاندار سنچری والی اننگ دیکھ کر اچھا لگا‘‘۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کا 14 واں سیزن 9 اپریل س(آج)ے کھیلا جائے گا، جس کا پہلا مقابلہ ممبئی انڈینز اور وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان چنائی میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کی بیٹی اونی مودی کی تازہ بولڈ تصاویر وائرل