بھارت،پیکٹ سے ایک بسکٹ کم نکلنے پرکمپنی کو1لاکھ ہرجانہ 

Sep 08, 2023 | 19:49:PM
بھارت،پیکٹ سے ایک بسکٹ کم نکلنے پرکمپنی کو1لاکھ ہرجانہ 
کیپشن: بسکٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو کی عدالت نے پیکٹ سے ایک بسکٹ کم نکلنے پر کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ گاہک کو بطور ہرجانہ ایک لاکھ روپے ادا کرے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں ایک شخص نے جب معروف کمپنی آئی ٹی سی فوڈز لمیٹڈ کے بسکٹ کے پیکٹ کو کھولا تو اس میں ایک بسکٹ کم تھا۔جس پر وہ شخص عدالت چلا گیا اور ایک کروڑ ہرجانے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دھوکا دیکر میرے اعتبار کو ٹھیس پہنچائی گئی اور ناجائز منافع کمایا۔جس پر عدالت نے آئی ٹی سی فوڈز لمیٹڈ کے نمائندوں کو طلب کرکے وضاحت طلب کی کہ پیکٹ میں 16 کے بجائے 15 بسکٹس کیوں نکلے۔ اگر ہر پیکٹ میں ایک بسکٹ کم ہوں تو کمپنی کو لاکھوں کا فائدہ ہوتا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ؛ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینزکا ورکرز کنونشن ،شہر بھر میں لوٹے آویزاں
فوڈ کمپنی کے نمائندوں نے بتایا کہ ایسا غلطی سے ہوگیا ہوگا۔ بسکٹ گن کر نہیں بلکہ تول کر پیک کیے جاتے ہیں تاہم عدالت نے یہ موقف مسترد کردیا۔عدالت نے درخواست گزار کی شکایت کو قبول کرتے ہوئے کمپنی کو حکم دیا کہ گاہک کو 1 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرے اور 10 ہزار قانونی چارہ جوئی کی مد میں ادا کرے۔اس طرح بسکٹ کے پیکٹ غائب ایک بسکٹ آئی ٹی سی فوڈز لمیٹڈ کو ایک لاکھ دس ہزار روپے کا پڑ گیا۔درخواست گزاز نے کہا کہ میں ایک کروڑ ہرجانے کا دعوی کیا تھا تاہم عدالت کا جو بھی فیصلہ ہے وہ مجھے منظور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا