اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے سستا، دیگر کرنسیاں بھی گراوٹ کا شکار

Sep 08, 2023 | 18:07:PM
اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے سستا، دیگر کرنسیاں بھی گراوٹ کا شکار
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر اور دیگر کرنسیزذخیرہ کرنےوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے، حکومتی اقدامات سے جہاں روپے کی قدر بحال ہونے لگی وہیں ملکی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالرز سمیت دیگر کرنسیاں ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 304روپے تک گرگیا ،کریک ڈاو¿ن کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 26 روپے سستا ہوچکا ہے ۔
حکومتی اقدامات سے دیگر کرنسیوں کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 325 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاو¿نڈ 3 روپے کمی سے 381 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 1 روپے کمی سے 85.30 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے80.80 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا27 ہزار300 روپے سستا ، فی تولہ قیمت کتنی رہ گئی؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر