آئی ایم ایف کا عالمی معیشت کو جلد مستحکم کرنے پر زور

Oct 08, 2022 | 12:16:PM
 آئی ایم ایف کا عالمی معیشت کو جلد مستحکم کرنے پر زور
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے کہاہے کہ عالمی معیشت میں بنیادی تبدیلی آ رہی ہے تاہم معیشت کوجلد ازجلد مستحکم کرنے کی کوششوں پر زور دینا ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہاہے کہ عالمی معیشت میں بنیادی تبدیلی آ رہی ہے، انھوں نے ممالک سے افراط زرمیں کمی لانے،ذمہ دارانہ مالیاتی پالیسی اختیارکرنے اورابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیرممالک کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : گرفتاری کے بعد میرا ہارڈ وئیر ا پ ڈیٹ ہوگیا ہے :شہباز گل

ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں2022 سے پہلے اپنے ایک خطاب میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون، کم شرح سود اور کم افراط زر کے اصولوں پر مبنی فریم ورک کے ساتھ عالمی معیشت مستحکم پیش گوئی سے زیادہ کمزور،زیادہ غیر یقینی صورتحال، اقتصادی اتار چڑھائو، جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور زیادہ بار بار آنے والی تباہ کن قدرتی آفات جیسی صورتحال کی جانب بڑھ رہی ہے اور آئی ایم ایف نے معیشت کوجلد ازجلد مستحکم کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔