(ویب ڈیسک) پشاور پولیس نے چچا کے گھر کے کمرے سے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی بھتیجی اور اسکی دو بیٹیوں سمیت تین خواتین کی لاشیں برآمد کرلیں اور چچا کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے پوش علاقے حیات آباد فیز 6 میں ایک گھر کے اندر سے خواتین کی 3 لاشیں ملی ہیں، تینوں خواتین کی لاشیں مکان کے اندر ایک کمرہ میں پڑی ہوئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق عنبر ناصر کا تعلق واہ کینٹ راولپنڈی سے ہے اور خاتون کی دو بیٹیاں مائرہ اور عیشال بھی کمرے میں مردہ حالت میں پڑی پائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: شیخوپورہ، سوتے ہوئے 8 افراد کا قتل
گھر میں موجود جاں بحق خاتون کے چچا ارشد علاؤالدین نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ عنبر ان سے بار بار وراثت میں حصہ مانگتی تھی، میرے گھر آکر مجھ سے جھگڑا کیا اور میری آنکھوں میں مرچ ڈال کر کمرے کے اندر بچیوں سمیت داخل ہوئی اور میں نے فائرنگ کی آواز سنی۔