ایکنک اجلاس، چشمہ رائٹ بینک کینال تعمیر کی منظوری

Oct 08, 2022 | 01:02:AM
وزیر خزانہ ، اسحاق ڈار، ایکنک کا اجلاس،
کیپشن: اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایکنک اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیاگیا،منصوبے پر 189 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی ،اجلاس میں سیالکوٹ میں 500 کے وی سب سٹیشن منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔
وزارت خزانہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ منصوبے پر 31 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، جس کیلئے فرانسیسی بینک 17 ارب 20 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گا،گیپکو کے لوڈ کو بیلنس کرنے کیلئے سب سٹیشن کی تعمیر کی جائے گی۔
ایکنک اجلاس میں رحیم یار خان،فیصل آباد،ملتان،دادو اور کشمور میں بھی سب سٹیشن کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی،منصوبے پر 15 ارب روپے کی لاگت آئے گی ،ایکنک کمیٹی نے کراچی،کوئٹہ، چمن روڈ این 25 کی توسیع کی منظوری بھی دے دی،منصوبے پر 74 ارب 71 کروڑ 62 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔
اجلاس میں ٹڈی دل سے بچاو¿ کیلئے وزارت غذائی تحفظ کے پراجیکٹ انسداد ٹڈی دل کی منظوری دی گئی، کمیٹی نے پنجاب حکومت کے 74 ارب روپے کے زرعی منصوبے کی منظوری بھی دے دی،اس کے علاوہ افغان طلباکیلئے علامہ محمد اقبال سکالر شپ منصوبے، کراچی کرارو اور ودھ خضدار قومی شاہراہ کو دو رویہ منصوبہ ،کرارو ودھ اور کچلاک چمن قومی شاہراہ دوریہ کرنے کا منصوبہ منظور کر لیاگیا۔اجلاس میں نولانگ ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ ،لواری ٹنل نظر ثانی شدہ منصوبہ ،چترال شندور شاہراہ کی تعمیر کی منصوبے کی منظوری دی گئی۔