پاکستان افغانستان میں امن، استحکام کیلئے پرعزم ہے ،آرمی چیف

Oct 08, 2021 | 22:44:PM
پاکستان، افغانستان میں امن، پرعزم ہے
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن، استحکام کی ہمہ جہت کاوشوں کیلئے پرعزم ہے ، پاکستان افغانستان میں تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگوہوئی، ملاقات میں افغانستان میں انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن، استحکام کی ہمہ جہت کاوشوں کیلئے پرعزم ہے ، پاکستان افغانستان میں تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کے قیام کی حمایت کرتا ہے،آرمی چیف نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین پائیدار، معنی خیز، کثیرالجہتی تعلقات ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا،وینڈی شرمن نے کہاکہ پاکستان کا افغانستان سے غیرملکیوں کے کامیاب انخلا میں تعاون قابل قدررہا،پاکستان کے ساتھ علاقائی امن کیلئے کام جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شکست کو یادگار بنا دیا۔۔آئی پی ایل میچ کے دوران کھلاڑی کی لڑکی کو شادی کی پیشکش۔۔ویڈیو وائرل