آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔۔پیپلز پارٹی کا اظہار تشویش

Oct 08, 2021 | 20:08:PM
بجلی ۔گیس ۔قیمتیں۔مطالبو۔تجویز
کیپشن: آئی ایم ایف۔پی پی پرچم۔فائل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی 24+نیوز) آئی ایم ایف نے پھرپاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرض پروگرام بحالی کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ہر طرح کی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہاکہ انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس ، ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کئے جائیں۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ بجلی کے بیس ٹیرف میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے ۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ بجلی کی قیمت بڑھا کر ہی گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکتا ہے ، ایف بی آر ریونیو اکھٹے کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات کرے ۔
 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاکہ محصولات کا سالانہ ہدف 58 کھرب سے بڑھا کر63 کھرب کیاجائے ۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ نجکاری پروگرام کو تیز کیا جائے ۔آئی ایم ایف نے کہاکہ نقصان میں چلنے والی سرکاری کمپنیوں کی نیلامی کا ٹائم فریم فراہم کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق ورچوئل مذاکرات کے بعد حتمی مذاکرات میں تمام فیصلوں کو حتمی شکل دی جائےگی۔
 ادھر پیپلزپارٹی نے آئی ایم ایف کی شرائط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں مزید مہنگائی کا خدشہ ظاہر کردیا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو سیلز ٹیکس اور ریگیولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ سالانہ ٹیکس ہدف 63 کھرب کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے، انہوں نے کہا پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، آئی ایم ایف کیسے ہمیں ڈکٹیٹ کر سکتا ہے؟ آئی ایم ایف کی تجاویز پر پیپلزپارٹی کو تشویش ہے ۔ پیپلزپارٹی آئی ایم ایف کی ان تمام شرائط کو مسترد کرتی ہے، نیئربخاری نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کی ان ڈکٹیشن پر عملدرآمد کیا گیا تو ملک میں مہنگائی کے سونامی کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ملک میں پہلے ہی مہنگائی عروج پر ہے، غریب طبقہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے، سلیز ٹیکس اور ریگیولٹری ڈیوٹیز بڑھائی گئیں تو عوام سڑکوں پر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں۔شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے