3 بڑی کارکمپنیوں کےمینیوفیکچرنگ لائسنس بحال

Nov 08, 2023 | 18:21:PM
3 بڑی کارکمپنیوں کےمینیوفیکچرنگ لائسنس بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزارت صنعت وپیداوارنے 3 بڑی کارکمپنیوں کےمینیوفیکچرنگ لائسنس بحال کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق کار مینوفیکچررز کے معطل شدہ مینیوفیکچرنگ لائسنس عارضی طور پر بحال کئےگئے  ہیں، کار مینوفیکچررز سے31دسمبر 2023 تک بزنس پلان طلب کیا گیا ہے ، گاڑیوں کی ایکسپورٹ, لوکلائزیشن سےمتعلق شرائط پوری نہ کرنے پرکارروائی کی گئی تھی ،کارسازکمپنیوں نےگاڑیوں کی مقامی سطح پرپیداوارنہیں بڑھائی ،کار ساز کمپنیاں 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کر پائیں ،کارساز کمپنیاں گاڑیوں کےآلات و اسپیئرپارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں ،وزارت صنعت و پیداوار نے سوزوکی ، ہنڈا اور ٹویوٹا کے لائسنس بحال کردیے۔

یہ بھی پڑھیں:سگریٹ پینے اور فروخت کرنیوالوں کیلئے بری خبر