ندا ڈار اکتوبر کے لیے آئی سی سی کی بہترین ویمن کرکٹر قرار

Nov 08, 2022 | 10:55:AM
ندا ڈار اکتوبر کے لیے آئی سی سی کی بہترین ویمن کرکٹر قرار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: آئی سی سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار کو ویمنز ایشیاء کپ کے دوران شاندار کارکردگی پر اکتوبر کے لیے بہترین ویمن کرکٹر قرار دیا ہے۔

آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹٰی ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی نے اکتوبر کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جہاں مردوں کی کرکٹ میں بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اچھی کارکردگی پر مہینے کے لیے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔
آئی سی سی سے جاری بیان کے مطابق ویرات کوہلی اور ندا ڈار دونوں کو عالمی سطح پر میڈیا کے نمائندوں، آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل افراد، سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں اور شائقین کے ووٹ کے بعد منتخب قرار دیا گیا ہے۔

رواں برس کے اوائل میں ویمنز ایشیاء کپ کے دوران ندا ڈار نے 72.50 کی اوسط سے 145 رنز بنائے تھے اور 8 اہم وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔