نوجوان نے 3لاکھ پچاس ہزار کی لاگت سے 2سیٹرگاڑی تیار کر لی

Nov 08, 2021 | 14:32:PM
آزاد کشمیر،نوجوان،دوسیٹر،گاڑی
کیپشن: نوجوان نے ٹو سیٹر گاڑی تیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوٹلی آزادکشمیر کھوئی رٹہ میروٹا کے رہائشی عثمان سعید نے فیکٹری اور کارخانے کے بغیر گھر میں ہی دو سیٹر گاڑی تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان نے اس گا ڑی میں ہر چیز خود لگائی۔ 3لاکھ پچاس ہزار کی ٹوٹل لاگت سے گاڑی مکمل کی گئی ہے ۔ عثمان سعید نے دو سال کی مدت میں 2 سیٹر گاڑی تیار کی ہے ۔گاڑی کو ARS کا نام دیا گیا ہے ۔

عثمان سعید کا کہنا ہے کہ مجھے شوق تھا کہ کچھ الگ سے بناءوں۔ یہ پہلی کوشش تھی۔ بازار سے سامان خریدتا اور گھر آکر ہر چیز خود جوڑتا تھا۔اب جدھر بھی جاتا ہوں لوگ دیکھ کر جمع ہوجاتے ہیں۔ اگر حکومت کی جانب سے اپروچ دی جائے تو اس سے بھی اچھی چیز بنا سکتا ہوں ۔عثمان سعید کے والد کا کہنا ہے کہ بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ایسے بچے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں اگر حکومت کی جانب سے راہنمائی کی جائے تو ایسے بچے بہت سود مند ثابت ہو سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرو بس کےواش روم سے 11سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد