چئیرمین نیب کی زیر صدا رت اجلا س،میگا کر پشن کے مقدمات سے متعلق اہم فیصلے

Mar 08, 2021 | 17:28:PM
چئیرمین نیب کی زیر صدا رت اجلا س،میگا کر پشن کے مقدمات سے متعلق اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں 179 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ 179میگا کرپشن مقدمات میں سے63میگا کرپشن مقدمات کومعزز احتساب عدالتوں نے قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچا یا ہے۔ 95بد عنوانی کے مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیر التوا کیسوں کی جلد سماعت کے لئے معزز احتساب عدالتوں میں قانون کے مطابق درخواستیں دائر کی جارہی ہیں۔ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ اور بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقو م کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 714ارب روپے بدعنوان عناصر سے بر آمد کیے ہیں۔رقم برآمد کر کے بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر قومی خزانے میں جمع کروائی ہے، نیب کی موجودہ قیاد ت کے دور میں گزشتہ تین سالوں میں بدعنوان عناصر سے بر آمد کر کے487ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں جو انسداد بد عنوانی کے اداروں کے مقابلہ میں نیب کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نیب کے اس وقت 1230بد عنوانی کے ریفرنس ملک کی مختلف معزز احتساب عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔کیسوں کی تقریباََ مالیت3 94 ارب روپے ہے۔