فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری

Jun 08, 2024 | 20:46:PM
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ ورلڈ یونیورسٹی ریئل امپیکٹ (WURI) میں نمایاں بہتری ۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  نے ورلڈ یونیورسٹی ریئل امپیکٹ (WURI) رینکنگ میں عالمی سطح کی ٹاپ300 جدید ترین یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے ایک اور قابل تحسین سنگ میل حاصل کر لیا ، یہ کامیابی نہ صرف فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو دنیا کے صف اول کے تعلیمی اداروں میں شامل کرتی ہے بلکہ پاکستان کی جنرل یونیورسٹیز میں نویں نمبر پر اور پاکستان کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں میں تیسرے نمبر پر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔
ایف جے ایم یو نے ورلڈ یونیورسٹی ریئل امپیکٹ (WURI) رینکنگ کےمختلف زمروں میں سرفہرست 100 یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام حاصل کیا، جس میں ایف جے ایم یو نے طلباء کی نقل و حرکت اور کشادگی کے زمرے میں دنیا میں 46 ویں اور پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کی ، ایف جے ایم یو نے سماجی ذمہ داری کے زمرے میں دنیا میں 30 ویں اور پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کی  اور ایف جے ایم یو نے طلباء کی مدد اور مشغولیت کے زمرے میں دنیا میں 73 ویں اور پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس شاندار کامیابی کا سہرا وائس چانسلر ، ایف جے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر کی سربراہی میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور ایف جے ایم یو فیکلٹی کو جاتا ہے ،یہ کامیابیاں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  کے معیار ی تعلیم ، جدت پسندی اور معیاری تربیت کی بدولت ہیں   اور  اس کے ساتھ ساتھ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  کی عالمی تعلیمی تعاون، پائیدار ترقی اور فروغ میں مزید توثیق کرتی ہےاور تعلیمی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ، وائس چانسلر ، ایف جے ایم یو نے اس قابل ذکر کامیابی پر گہری خوشی کا اظہار کیا اور یونیورسٹی فیکلٹی ، ڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر اور ان کی ٹیم کو ان کی محنت اور انتھک کوششوں کے لیے سراہا ،اس کے علاوہ ایف جے ایم یو کے تمام ڈینز اور فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر ، ایف جے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ، اور ڈائریکٹر کیو ای سی ، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر ، اور ان کی پوری ٹیم کو اس کامیابی پر بہت مبارکباد دی.