محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Jun 08, 2024 | 19:26:PM
محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ)محکمہ موسمیات نے آج رات جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی پیش گوئی کردی۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی  موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور سوات میں تیز ہوائیں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش  متوقع ہے۔

ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم کی کچھ اسی طرح صورتحال متوقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دادو، مٹھی، تربت 42، سبی، موہنجوداڑو، چھور، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اورروہڑی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ میں کتنے فیصد بارش کا امکان؟شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر