ویرات اور روہت کودوست سمجھیں، اچھی بولنگ نہیں کروانی، بھارتی فینز کی شاہین سے درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے بھارتی شائقین نے دلچسپ درخواست کر دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی ہوٹل کے باہر انڈین فینز کے درمیان موجود ہیں، جہاں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فینز ان سے گپ شپ کر رہے ہیں اور پاکستانی سٹارز بھی خوشگوار موڈ میں انہیں جواب دے رہے ہیں ، ،فینز میں سے ایک شائق یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ آپکی وجہ سے یہاں میچ دیکھنے آیا ہوں ، اس کے بعد ایک اور فین ان سے کہتا ہے کہ روہت اور ویرات کو اپنا دوست سمجھو! انہیں بلکل اچھی بالنگ نہیں کرنی ہے۔
بھارتی مداح شاہین کیساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آئے جس پر کرکٹر نے بھی انہیں جواب دیئے جبکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں ، واضح رہے کہ روایتی بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں کل 9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت میچ میں کتنے فیصد بارش کا امکان؟شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر