ایاز صادق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھوت ملازمین کا پتہ چلانے کے لیے متحرک

Jun 08, 2024 | 16:56:PM
ایاز صادق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھوت ملازمین کا پتہ چلانے کے لیے متحرک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھوت ملازمین کا پتہ چلانے کے لیے متحرک ہو گئے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام افسران و ملازمین کے لیے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی، حاضری نہ لگانے والے 68 افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا، سپیکر ایاز صادق نے افسران و ملازمین سے 7 دنوں میں شوکاز پر جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری کالجزمیں اساتذہ کی عارضی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق افسران و ملازمین کا بائیو میٹرک حاضری نہ لگانا مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے، تمام ملازمین و افسران بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائیں ورنہ تادیبی کاروائی ہو گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کو رپورٹ ملی تھی کہ بھوت ملازمین تنخواہ وصول کر رہے لیکن آفس نہیں آتے، ایسے افسران و ملازمین کا پتہ چلانے کے لیے سپیکر نے بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ جن افسران و ملازمین کو شوکاز جاری ہوئے ان میں پراجیکٹ مینجرز، مینجرز، ڈپٹی مینجرز، سیکشن آفیسر، ڈرائیور نائب قاصد سمیت دیگر سٹاف  شامل ہے۔