ڈیرہ بگٹی:ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 

Jun 08, 2024 | 11:52:AM
ڈیرہ بگٹی:ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ضلع ڈیرہ بگٹی میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی  اعظم جان بگٹی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اعجاز سرور نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، ضلع کے 18 یونین کونسل میں 5 سال تک کے80,000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کے لئے 225 موبائل ٹیمیں 16 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 24 فکس سائٹ تشکیل دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، افسوسناک خبر آ گئی

ڈاکٹر اعظم بگٹی کا مزید کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، پولیو ویکسین سے ہی اس خطرناک بیماری کو شکست دینا ممکن ہے۔