سونا مسلسل چھٹے روز سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟جانیے

Jun 08, 2023 | 17:35:PM
سونا مسلسل چھٹے روز سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانی شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے ، سونا مسلسل چھٹے روز سستا ہو گیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، معاشی ماہرین اسے اچھی خبر قرار دے رہے ہیں ،   گزشتہ ایک ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کمی دیکھی گئی ہے۔ 

آج کی بات کی جائے تو عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستاہوکر 1946 ڈالر فی اونس پر آگیا  ہے جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آئے ہیں، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی آئی ہے جس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
10 گرام سونا 257 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 94 ہزار 616 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2600 روپے پر برقرار رہی ہے ۔