بڑا ریلیف، تیل اورگھی مزید سستا ہو گیا

Jun 08, 2023 | 15:18:PM
بڑا ریلیف، تیل اورگھی مزید سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی سے پریشان حال شہریوں کیلئے اچھی خبر آ گئی،عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل سستے ہونے کے باعث کھانے کا تیل اورگھی بنانے والی کمپنیوں نے قیمتیں کم کردیں۔

عالمی مارکیٹ میں پام آئل ایک ہزارڈالرفی ٹن سے سستاہوکر820ڈالرفی ٹن پرآگیا جس کے باعث مقام سطح پرتیل گھی بنانے والی کمپنیوں نے قیمتیں کم کردیں،اے برینڈکاتیل گھی 30 سے 40 روپے لیٹر سستاہو کراے برینڈکاتیل گھی 600سے 620 روپے تک اور بی برینڈکاتیل گھی 80 سے 100 400سے 420 روپے تک دستیاب ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: پرائز بانڈ  رکھنے والے افراد کیلئےبڑی خوشخبری

دکانداروں کاکہناہے کہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹوں پرپڑے ہیں ۔

شہریوں کاکہناہے کہ مہنگائی کے اس دورمیں گھی تیل کی قیمتوں میں کمی آناخوش آئندبات ہے،شہریوں  نےحکومت سے مطالبہ  کیا کہ  گھی تیل کی طرح دیگراشیاءبھی سستی کی جائیں تاکہ معاشی بوجھ کم ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر