انٹر نیٹ پر ٹر ولنگ کرنے والے جا ہل ہیں۔۔ زویا نا صر

Jun 08, 2021 | 18:16:PM

(24 نیوز)جر من یو ٹیو بر سے منگنی ختم کر نے والی ادا کا رہ زویا ناصر نے انسٹاگرام اسٹوری پر کسی بھی واقعے یا ٹرول کرنے والے شخص کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر لوگوں کو ٹرولنگ کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر بات کی۔
تفصیلات کے مطابق زویا ناصر نے لکھا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کچھ افراد خوامخواہ ہر وقت بعض لوگوں کو تنقید یا ٹرولنگ کا نشانہ بنا کر ان کے کیریئر، تعلقات اور ذہنی صحت کو تباہ کر رہے ہیں۔ اگر ٹرولنگ کرنے والے افراد کو ہر بار ٹرول کیے جانے کے وقت منہ پر طما نچہ مارا جائے تو ہی انٹرنیٹ پر ٹرولنگ کے سسٹم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔اداکارہ نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو ٹرولنگ یا تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو جاہل، بزدل اور نفرت پھیلانے والوں کے طور پر لکھا۔
زویا ناصر نے لکھا کہ انٹرنیٹ پر دوسرے لوگوں کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والے کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے، وہ کچھ وقت کے فائدے کے لیے دوسروں کی توہین کرتے ہیں۔انہوں نے ٹرولنگ یا تنقید کرنے والے افراد کو زمین پر فساد پھیلانے والے افراد بھی قرار دیا۔

مزیدخبریں