سابق چیئرمین نیب ہراسمنٹ اسکینڈل: پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کر دیا

Jul 08, 2022 | 12:50:PM
چیئرمین نیب،ہراسمنٹ سکینڈل،پیپلزپارٹی،خورشید شاہ،عمران خان
کیپشن: پاکستان کی سیاست اور ریاست کو داغدار کرنے کا اس سے بڑا الزام کیا ہوگا: خورشید شاہ/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طیبہ گل کے ڈیڑھ ماہ وزیراعظم ہاؤس میں رکھے جانے کے بیان سے سر شرم سے جھک گئے۔

سابق چیئرمین نیب ہراسمنٹ اسکینڈل میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست، ریاست کو داغدار کرنے کا اس سے بڑا الزام کیا ہوگا، پاکستان کے تمام ادارے، پارلیمان ہر صورت معاملے کی تہہ تک پہنچیں، وزیراعظم ہاؤس کو قوم کی بیٹیوں کے لیے حراسانی مرکز بنایا جانا پوری ریاست کے لیے باعث شرمندگی ہے۔

یہ بھی پڑحیں:پنجاب میں ضمنی انتخابات: مسلم لیگ نون نے بڑا اعلان کر دیا

خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ عمران خان فوری طور پر اپنی پارٹی قیادت سے الگ ہو، سنگین الزام کے بعد عمران خان کا سیاست میں حصہ لینے کا اب کوئی حق نہیں رہا، عمران خان پہلے صاف شفاف تحقیقات کا سامنا کرے، ریاست ماں کی طرح ہے، وزیراعظم ہاؤس کی حیثیت قوم کی بیٹیوں کے لیے دارالامان کی ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور ریاست کو داغدار کرنے کا اس سے بڑا الزام کیا ہوگا، عمران خان، آپ اتنے گھناؤنے کھیل میں ملوث رہے، شرم آنی چاہیے، واضح ہو رہا کہ عمران خان نے سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے لیے متاثرہ خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں رکھا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ثابت ہو گیا اپنے سیاسی مخالفین کو سبق سکھانے کے لیے عمران خان نے ہر حد پار کی، افسوس اس شرمناک کام میں بھی عمران خان نے متاثرہ خاتون کو ریاست مدینہ کا حوالہ دیا، پاکستان کی سیاست اور ریاست کو داغدار کرنے کا اس سے بڑا الزام کیا ہوگا۔