پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم14 اعشاریہ 20 ارب ڈالررہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ دسمبر 2020میں ترسیلات زر 2 ارب 43 کروڑ ڈالر رہیں ،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم14 اعشاریہ 20 ارب ڈالررہا ، ترسیلات زر مالی سال 21 میں گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی سے 25 فیصد زائد ہیں۔
سٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ چھ مہینوں میں سعودی عرب سے 3 ارب 95 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ، عرب امارات سے 2 ارب 95 کروڑ ڈالر چھ مہینوں میں موصول ہوئے، دیگر خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 1 ارب 61 کروڑ ڈالرچھ ماہ میں وطن بھیجے ۔
سٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ برطانیہ سے چھ مہینوں میں 1 ارب 87 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے،امریکا سے موصول ہونے والی ترسیلات مالی سال کی پہلی ششماہی میں1 ارب20 کروڑڈالر رہیں، یورپی یونین سے چھ ماہ میں ایک ارب 26 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔