جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے،ہم تدفین نہیں کریں گے : ورثا

Jan 08, 2021 | 09:00:AM
جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے،ہم تدفین نہیں کریں گے : ورثا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سانحہ مچھ  پوری قوم کو خون کے آنسو رُلا گیا۔ کوئٹہ میں سانحے کے خلاف ہزارہ برادری کا منفی 6 ڈگری میں لاشوں کے ساتھ دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا ہے ، شہدا کمیٹی نے وزیراعظم کی آمد تک دھرنا ختم کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

خون جما دینے والی سردی میں ورثا شہدا کی میتیں رکھ کر بیٹھے ہیں اور وزیراعظم کی آمد کے منتظر ہیں۔ شہدا ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمارا مطالبہ آئین کے مطابق ہے،وزیراعظم ایک ماہ تک نہیں آتے تب بھی ہم یہاں سے جانے والے نہیں۔شہدا کے ورثا کا غم اور درد وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا چلا جارہا ہے۔

 ادھر دوسری جانب پیپلزپارٹی،ن لیگ،جے یو آئی  سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنما دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ پہنچےا ور تعزیت کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی سے خصوصی طور پر کوئٹہ پہنچ کر دھرنے میں شرکت کی،ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم  یوسف رضا  گیلانی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھے۔

ادھر لیگی نائب صدر مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ کا وفد بھی کوئٹہ دھرنے میں پہنچا اور ہزارہ برادری کسے مچھ واقعہ پر اظہارتعزیت کیا۔

لیگی وفد میں  احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ اور دیگر رہنما  شامل تھے۔ جے یو آئی ف کے  عبدالغفور حیدری نے بھی دھرنے میں متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔