سوات  کے 212 پولنگ سٹیشز کا نتیجہ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آگے ، لیگی رہنما امیر مقام پیچھے رہ گئے 

Feb 08, 2024 | 20:41:PM
سوات  کے 212 پولنگ سٹیشز کا نتیجہ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آگے ، لیگی رہنما امیر مقام پیچھے رہ گئے 
کیپشن: امیر مقام، ڈاکٹر امجد علی خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 سوات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 سوات کے 212 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی  غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ  ڈاکٹڑ  امجد علی خان 49 ہزار 760 ووٹ لیکر آگئے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما امیرمقام30 ہزار 860 ووٹوں کیساتھ دوسرے جبکہ 23744ووٹوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر حیدرعلی خان تیسرے نمبر پر  ہیں ۔