پاکستان کا وہ گاؤں جہاں خواتین نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا

Feb 08, 2024 | 19:34:PM
پاکستان کا وہ گاؤں جہاں خواتین نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) انتخابات کسی بھی قوم کیلئے اہم ترین دن سمجھا جاتاہے ، اس روز عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں ان کے ویژن اور ان کے فیوچر سوچ کو دیکھتے ہوئے لیکن بد قسمتی سے پاکستان کے کچھ حلقے ایسے بھی ہیں جہاں لوگوں سے ان کا یہ بنیادی حق چھین لیا جاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے  قصبہ للیانی میں پہلی مرتبہ خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت  دی گئی ، تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ للیانی میں خواتین نے پہلی بار آج ووٹ کاسٹ کیا ، اس علاقے میں 2013 اور 2018 میں بھی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا تھا، این اے 83 اور پی پی 73 میں خواتین بھی ووٹ ڈال رہی ہیں، ماضی میں پنچائیت نے خواتین کو ووٹ دینے سے روک دیا تھا۔