پاکستان میں متنازعہ رائے شماری کے نتیجے میں ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے،آئی سی جی

Feb 08, 2024 | 08:51:AM
پاکستان میں متنازعہ رائے شماری کے نتیجے میں ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے،آئی سی جی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرائسسز گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان میں متنازعہ رائے شماری آنے والی حکومت کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچائے گی، جس سے وہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں رہے گی۔

آئی سی جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان میں متنازعہ رائے شماری کے نتیجے میں ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے،عام انتخابات گہرے سیاسی پولرائزیشن اور سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے ماحول میں ہو رہے ہیں۔

آئی سی جی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں الیکشن لڑیں اور تمام ووٹرز بالخصوص خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

رپورٹ کے مطابق واضح طور پر غیر مساوی مقابلہ اگلی حکومت کو نقصان پہنچائے گا، الیکشن کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ تمام جماعتیں آزادانہ طور پر الیکشن لڑیں، اعلیٰ عدلیہ کو اظہار رائے کی بنیادی آزادیوں کو برقرار رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیاست دانوں کو سول یا ملٹری بیوروکریسیوں کی طرف سے انتخابی جوڑ توڑ کی کوششوں کو مسترد کرنا چاہیے۔