گلگت، نلتر میں سکی چمپئین شپ کا آغاز

Feb 08, 2023 | 11:10:AM
گلگت کی حسیں جنت نظیر وادی نلتر کے برف زاروں میں سکی کے مقابلوں کاآغاز ہوگیا ہے جس میں ملک بھر کی 10 ٹیمیں شریک ہیں اور یہ مقابلے 10 فروری کو اختتام پزیر ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گلگت کی حسیں جنت نظیر وادی نلتر کے برف زاروں میں سکی کے مقابلوں کاآغاز ہوگیا ہے جس میں ملک بھر کی 10 ٹیمیں شریک ہیں اور یہ مقابلے 10 فروری کو اختتام پزیر ہوں گے۔

گلگت کی وادی نلتر میں سکی مقابلوں کے میدان  میں30ویں نیشنل اسکی چمپئین شپ،17واں شاہ خان اسکی کپ اورچھٹی سنو ورڈنگ چمپئین شپ کے مقابلے ہورہے ہیں۔

اسکی مقابلوں کا انعقاد پاکستان سکی فیڈریشن نے پاک ائیرفورس کے تعاون سے کیا ہے اور ان مقابلوں میں چاروں اضلاع ،آزاد جموں کشمیر اورگلگت بلتستان کی 10 ٹیموں کے93 کھلاڑی شریک ہیں۔برفیلے پہاڑ کی ڈھلوانوں پر کھیلوں کے یہ دل کش مقابلے10 فروری کو اختتام پزیر ہوں گے۔