سندھ حکومت کا چین سے 2 کروڑ ویکسین ڈوز خرید نے کا اعلان 

Feb 08, 2021 | 18:25:PM
سندھ حکومت کا چین سے 2 کروڑ ویکسین ڈوز خرید نے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچو ہو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کورونا وباءپر قابو پانے کیلئے چین سے کورونا ویکسین کی 2 کروڑ ڈوز خریدے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے چین کے کونسل جنرل لی بیجن سے ملاقات کی ۔ وزیر صحت سندھ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں کرونا وبا کے خاتمے کیلئے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔ چین سندھ میں طبی سہولیات اور ہیلتھ ٹیکنالوجی میں مدد فراہم کرے۔ چین کو سندھ میں ہسپتال اور دیگر ضروری ہیلتھ فیسلیٹیشن نیٹ ورک بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکلز کو چین کے ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن کی تربیت کے لیے چین بھیجا جائیگا ۔
 وزیر صحت سندھ نے کہا کہ سندھ میں کرونا کی ویکسینیش کیلئے صوبے کو 2 کروڑ ڈوزز کی ضرورت ہے۔ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کیلئے ویکسی نیشن مرحلے کو فعال رکھنا ضروری ہے۔ کرونا ویکسین کی براہ راست خریداری کی اجازت کیلئے وفاقی حکومت سے بات کر رہے ہیں۔ 
چین کے کونسل جنرل لی بیجن نے صوبائی وزیر صحت سندھ کو ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ہیلتھ ٹیکنالاجی کی فراہمی میں تعاون کیلئے چینی حکومت سے بات کروں گا۔