لاپتا افرادکی بازیابی، سندھ ہائیکورٹ کا پولیس رپورٹ پر برہمی کا اظہار

Feb 08, 2021 | 11:42:AM
لاپتا افرادکی بازیابی، سندھ ہائیکورٹ کا پولیس رپورٹ پر برہمی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افرادکی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس رپورٹس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ  لاپتا افراد کےاہلخانہ کاجےآئی ٹیز اورپولیس کی کارکردگی سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث لاپتا افراد کے اہلخانہ نےکیسزکی پیروی بندکردی ہے اور لاپتا افراد کےاہلخانہ کاجےآئی ٹیز اورپولیس کی کارکردگی سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔عدالت نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں عدالتیں صرف تقریر کرتی ہیں،  لاپتا افرادکے معاملے پر پولیس تفتیش ہی نہیں کرتی،  تفتیشی افسر ہر بار کمپیوٹر سے نیا پرنٹ نکال کرلے آتے ہیں، پولیس کی کارکردگی سے لاپتا افرادکے اہلخانہ پریشان ہیں اگر لاپتا افراد کا سراغ نہ لگایا گیا تو جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ بند کردی جائے گی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ کو بھی طلب کرلیا۔

عدالت نے ایک سوال کےجواب میں تفتیشی افسر  کے غیر تسلی بخش جواب پر کہا کہ ابھی تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیتے ہیں، عدالت کی برہمی پر سرکاری وکیل نےکہا کہ آخری بار مہلت دیں، دوبارہ رپورٹس طلب کرلیتے ہیں۔عدالت نے لاپتا فرید احمد کی گمشدگی سے معاملے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔