پنجاب میں ہفتے کے روز تمام سکول کھلے رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

Dec 08, 2023 | 23:35:PM
پنجاب میں ہفتے کے روز تمام سکول کھلے رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: محسن نقوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ سموگ کی صورتحال کافی ابتر ہے،بچوں کے پیپرچل رہے ہیں سکول بند نہیں کئے جا سکتے،پنجاب میں کل تمام سکول کھلے رہیں گے،تاہم اگلا ہفتہ سموگ کے حوالے سے کافی مشکل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے امامیہ کالونی فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوشش ہے امامیہ کالونی فلائی اوور منصوبہ جلد مکمل ہو،یہ وفاق کا منصوبہ ہے،وزیراعظم کو رپورٹ کروں گا،ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ملک انشا اللہ جلد ٹیک آف کرےگا،پاکستان میں سرمایہ کاری تیزی سے آرہی ہے،پاکستان سٹاک ایکس چینج بلندی کی نئی سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 43 گیندوں پر 193 رنز کی برق رفتار اننگز،کتنے چھکے اور چوکے شامل؟ نیا ریکارڈ قائم ہو گیا