خواتین کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان 

Dec 08, 2023 | 12:43:PM
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں خواتین کرکٹ کے ابھرتے ہوئے  ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی سوچ کے تحت 11 خواتین کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں خواتین کرکٹ کے ابھرتے ہوئے  ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی سوچ کے تحت 11 خواتین کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔

جس سے ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ ان 11 نئی کرکٹرز میں ایک کرکٹر کا تعلق ایمرجنگ کیٹگری سے ہے جبکہ دیگر 10 کا انتخاب  ستمبر میں مریدکے میں ہونے والے ویمن انڈر19  ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

11 کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس نومبر2023 سے جون 2024 تک کیلئے دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی آڈیو لیک کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

جن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیے گئے ہیں ان میں اقصیٰ یوسف (ملتان) عریشہ انصاری (اوکاڑہ) حمیرا غلام حسین (کوئٹہ) کائنات ایمان (کراچی)  میمونہ خالد (لاہور) مبین احمد (راولپنڈی) مقدّس بخاری (ملتان) مسکان عابد (لاہور) صبا شیر (لاہور) سمیعہ افسر (لاہور) اور شمیر راجپوت ( ملتان ) شامل ہیں۔ شمیر راجپوت ایمرجنگ کیٹگری میں شامل ہیں۔