آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری

Dec 08, 2022 | 13:05:PM
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹنگ جاری ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک ہوگی
کیپشن: آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹنگ جاری ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک ہوگی۔

میونسپل کارپوریشن کے وارڈز، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ضلع کونسل اور یونین کونسل کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ میرپور ڈویژن میں کل ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 49 ہے اور 222 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔

ایک میونسپل کمیٹی 9 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہیں جبکہ ڈویژن میں ضلع کونسل کی 116 اور یونین کونسل کی 118 نشستیں ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کوٹلی 14 وارڈز پر مشتمل ہے، کوٹلی ڈسٹرکٹ کونسل کے 58 ممبران اور یونین کونسل کے 60 ممبران ہیں جبکہ وارڈز کی تعداد 430 ہے۔

میونسپل کمیٹی بھمبر ٹوٹل 8 وارڈز پر مشتمل ہے، بھمبر ڈسٹرکٹ کونسل کے 31 ممبران اور یونین کونسل کے بھی 31 ممبران ہیں۔ جبکہ وارڈز کی تعداد 214 ہے۔