جیولن تھرو فائنل ،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

Aug 08, 2022 | 00:37:AM
کامن ویلتھ گیمز، جیولن تھرو فائنل، ارشد ندیم، سپر 8کیلئے کوالیفائی،
کیپشن: ارشد ندیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کامن ویلتھ گیمز میںپاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا، ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا، ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی تھرو کرکے کامن ویلتھ گیمز کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو فائنل کے پہلے راﺅنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں انفرادی کارکردگی کا بہترین ریکارڈ بنا یا،ارشد ندیم نے 86.81 میٹر جیولن تھرو کیا،بھارت کے ڈی پی منونے 79.04 میٹر جیولن تھرو کیا۔
ارشد ندیم کی دوسری تھرو فاو¿ل قراردے دی گئی،تاہم تیسری تھرو میں ارشد ندیم نے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا ئی اور88میٹر پھینک دی۔
پاکستان نے ارشد ندیم نے دوبارہ اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا اورپانچویں باری میں 90.18 میٹر کی تھرو کی ،ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی تھرو کرکے کامن ویلتھ گیمز کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد