پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس۔ خط پبلک کرنے اور اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ

Apr 08, 2022 | 16:53:PM
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس۔ خط پبلک کرنے اور اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ
کیپشن: پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت  اجلاس میں پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ دھمکی آمیز خط کو پبلک کیا جائے، وفاق، پنجاب اور کے پی سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

  تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری، شیخ رشید، حماد اظہر، فرخ حبیب، شوکت ترین اور بابر اعوان شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرانے کے لئے بیرونی سازش کی گئی، اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبرا گئی ہے۔

  سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ اپوزیشن کی بیرونی سازش کا آلۂ کار بننے کو بے نقاب کر چکے ہیں۔اجلاس میں اجتماعی استعفوں پر بھی مشاورت کی گئی، سیاسی کمیٹی نے مشورہ دیا کہ وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور تمام اضلاع میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتِ حال پر بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو حکومت کے خلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں مبینہ مراسلے کے ذریعے کی گئی سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز لی گئیں۔ارکان نے مراسلے کی سیکریسی اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو ایک اور جھٹکا۔عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی عوامی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو ایک اوربڑا جھٹکا۔مزید 22 ارکان نے بغاوت کردی