کولمبومیں لگاتار10روز تک بارش کی پیشگوئی، میچ نہ ہوئے تو ایشیا کپ کا فاتح کون ہو گا؟

Sep 07, 2023 | 15:09:PM
کولمبومیں لگاتار10روز تک بارش کی پیشگوئی، میچ نہ ہوئے تو ایشیا کپ کا فاتح کون ہو گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے باقی میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے جا رہے ہیں لیکن موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  آئندہ 10 روز تک شہر میں بارش  کے امکان ہیں جس سے ایشیا کپ کے تمام میچز  متاثر ہو سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد پاکستان سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر آ گیاہے ،بدھ کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی سات وکٹوں سے شکست دی ، پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف با آسانی 40 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، یوں بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر آ گیا ہے ۔
سپر فور مرحلے کے باقی پانچ میچز اور فائنل میچ کولمبو میں شیڈولڈ ہیں لیکن گزشتہ رات سے وہاں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو کہ آئندہ دس روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ،اس صورتحال میں اگرسپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گااور کولمبو میں تمام میچز واش آوٹ ہونے پر پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔
 اس صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوں گے ، میچز واش آوٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہو گا، پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہو نے پر دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔ایشیا کاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو شیڈولڈ ہے جبکہ کولمبو میں 17 ستمبر کو بھی بارش کی پیشگوئی ہے ، اگر فائنل بھی واش آوٹ ہو گیا تو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا ۔