پاک بھارت ٹاکرا ، کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث پچ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا

Sep 07, 2023 | 14:46:PM
پاک بھارت ٹاکرا ، کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث پچ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ  کے گروپ میچ میں پاک بھارت میچ نا مکمل رہنے کے بعد اب  سپر فور مرحلے  سپر ٹاکرا بھی کھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق  کولمبو میں جاری لگاتار بارشوں کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو کھیلے جانے والے میچ کیلئے گراونڈ اسٹاف کو پچ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے،کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں شدید بارش کی وجہ سے پچ اور میدان کی تیاری بری طرح متاثر ہورہی ہے، گراؤنڈ سٹاف کے مطابق  انہیں بارش کی وجہ سے پچ کی تیاری میں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے گراونڈ پریکٹس کرنا ممکن نہیں جس کی وجہ سے وہ آج ان ڈور پریکٹس کریں گے۔

سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں اگلے دس روز تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سپر فور مرحلے کے تمام میچز سمیت ایشیا کپ کا فائنل بھی بارش کی نظر ہونے کا امکان ہے، خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کیلئے سُپر فور ٹیمیں سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ  بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں بھی آج لاہور سے کولمبو روانہ ہوں گی ، قومی کرکٹ ٹیم آج سری لنکا پہنچ کر 8 ستمبر کو آرام کرے گی جبکہ 9 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا،قومی ٹیم دو دن آرام کے بعد 13 ستمبر کو ٹریننگ کرے گی، اس موقع پر ٹیم کا ایک رکن پریس کانفرنس کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورپولیس کےایس پیزکوہفتہ وارچھٹی ملےگی