دوران ڈیوٹی موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

Sep 07, 2023 | 12:05:PM
 پشاور میں محکمہ صحت نے دوران ڈیوٹی میڈیکل عملے کے موبائیل استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)  پشاور میں محکمہ صحت نے دوران ڈیوٹی میڈیکل عملے کے موبائل استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور شعبہ صحت سے وابستہ دیگر عملے کو دوران ڈیوٹی موبائل فونز کا استعمال ترک کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے والےعملے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ڈاکٹروں پر موبائل استعمال کرنے کی پابندی مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات پر لگائی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پیٹرول، ڈیزل مزید مہنگا؟عوام تیار ہوجائیں, نگران وزیرخزانہ نے منظوری دیدی

موبائیل فون پابندی کے حوالے سے تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو مراسہ جاری کر دیا گیا ہے۔