اسلام آباد پولیس عمران خان کے لانگ مارچ کے’’ استقبال‘‘ کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
اسلام آباد (فرزانہ صدیق ) عمران خان کے دھرنوں اور لانگ مارچ سے نمٹنے کےلئے اسلام آباد پولیس تیار ہو گئی اور پیشہ وارانہ طریقے سے قیام امن عامہ کیلئے تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس ایف سی اور رینجرز کی مشترکہ مشقیں ڈی چوک میں جاری ہیں اور اینٹی رائٹ تربیت کا مقصد کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے پیشہ وارانہ طریقے سے نمٹنا ہوگا ۔
تربیت میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی 260 خواتین بھی حصہ لے رہی ہے۔تربیتی مشقوں سے اہلکاروں کی استعداد کار اور شعبہ جاتی مہارت میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ان مشقوں میں پولیس ،رینجرز اور ایف سی اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔