لانگ مارچ میں ایک دن کی تاخیر، لوگ فیصلے کوچاند گرہن اور توہم پرستی سے منسوب کرنے لگے

Nov 07, 2022 | 18:08:PM
  لانگ مارچ میں ایک دن کی تاخیر، لوگ فیصلے کوچاند گرہن اور توہم پرستی سے منسوب کرنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی ایک دن کی تاخیرکے فیصلے کو لوگ چاند گرہن سے منسوب توہم پرستی کے اثرات سے منسوب کر رہے ہیں اور قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ برصغیر میں توہم پرستی اورعلم نجوم پر لوگوں کے اندھے اعتقاد کے اثرات اب ملکی سیاست میں بھی کافی عرصے سے نمایاں نظر آرہے ہیں تاہم تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے باوجود ایک دن کی تاخیر کو لوگ توہم پرستی سے منسوب کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب لوگ تحریک انصاف کے فیصلوں میں توہم پرستی کے زیر اثر قرار دے رہے ہیں اور یہ رائے زبان زدعام ہے کہ تحریک انصاف نے 28 اکتوبرکی تاریخ بھی چاند  گرہن سے منسوب توہم پرستانہ سوچ کے زیر اثرتھی۔ 
دلچسپی کی بات یہ ہے کہ پچھلے سال ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تاخیر بھی چاند گرہن سے منسوب تاہم پرستی کے ہی زیر اثر ہوئی اور بہت سے جوتشی اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ چاند گرہن عمران خان کے لئے اچھا نہیں ۔