سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخاب، پیپلز پارٹی کا  پلہ بھاری

May 07, 2023 | 23:54:PM
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخاب، پیپلز پارٹی کا  پلہ بھاری
کیپشن: سندھ بلدیاتی ضمنی انتخابات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی سمیت سندھ کے 24 ضلعوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے واضح برتری حاصل کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

کراچی کے 7 اضلاع میں میں 11  یونین کونسلوں  اور 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا۔11میں سے 4 یونین کمیٹیوں کے مکمل نتائج آ چکے ہیں پیپلز پارٹی چھ کونسلروں کے ساتھ  آگے، مسلم لیگ نون اور جماعت اسلامی کا ایک ایک کونسلر کامیاب ہوا۔

یونین کونسل نمبر 2 بلدیہ ٹاون ضلع کیماڑی میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے عاررف تنولی 3009 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ حیدر آباد کی یو سی 137 کے وارڈ نمبر 1 سے پیپلز پارٹی کے میر ذوالفقار تالپور چیرمین منتخب ہو گئے۔خیرپور  ناتھن شاہ کی یونین کونسل سندھی بٹڑا میں پیپلز پارٹی کےشاہد تھیبو 2808 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نےپنجاب سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرا دیں