خودکو بابا رحمتے کہلانے والا ملک کیلئے بابازحمت ثابت ہوا، مریم نواز

Mar 07, 2023 | 19:55:PM
خودکو بابا رحمتے کہلانے والا ملک کیلئے بابازحمت ثابت ہوا، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر  مریم نواز کا کہنا ہے کہ  خود کو بابا رحمت کہنے والا پاکستان کے لیے بابا زحمت ثابت ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والے آج رسوا ہورہے ہیں، ہر ایک سازشی نے اعتراف کیا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ، جو سازشی رہ گئے ہیں وہ بھی اعتراف کریں گے، سازش کا سب بڑا کردار ثاقب نثار بھی کل بول اٹھا۔ 

مریم نوازکا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ تمہیں کسی کی خواہش پر انصاف کرنا تھا یا قانون پر انصاف کرنا تھا؟ ڈیم والے بابا قوم کو بتاؤ کہ کس طرح تم نے عمران خان کو الیکشن میں کامیاب کرایا، نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا مقدر رسوائی ہے، بابا زحمت انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر فرعون بنا بیٹھا تھا، جو زندگی میں سچ بولتا ہے وہ مرنے کا انتظار نہیں کرتا۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ فیض حمید جسٹس شوکت عزیز کے پاس گیااور کہا کہ نواز شریف اور اس کی بیٹی کو ضمانت نہ دینا، قوم کی قسمت منشیات زدہ شخص کے حوالے کیوں کی؟ بابا رحمتے کا پول کھلنے والا ہے تو کہہ رہا ہے واٹس ایپ ہیک ہو گیا ، جب سے مقدمات شروع ہوئے ہیں گھر سے نہیں نکلا، عدالت نے ریمارکس دیئے عمران خان کہہ رہا ہے معذوری کی حالت میں ہے، کینسر کے مریضوں کا مذاق اڑانے والا اس بیماری کا نام لے رہا ہے جسے بتاتے ہوئے شرم آتی ہے۔

مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ 72سال کا بزرگ چوری کرسکتا ہے تو جیل کیوں نہیں جاسکتا؟ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی ترقی ہیک ہوگئی، نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والے آج رسوا ہورہے ہیں، 
عمران خان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمران خان پیش ہوگا تو پھنسے گا نہیں پیش ہوگا تب بھی پھسنے گا، عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ کی چوری اپنی کابینہ سے بھی چھپائی، عمران خان نے اپنی بیٹی بھی قوم سے چھپائی، جو اپنی بیٹی کو تسلیم نہ کرسکے اس پر تھو ہے، توشہ خانہ میں چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، پولیس زمان پارک پہنچی تو عمران خان چارپائی کے نیچے چھپ گیا۔ 

مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ جنرل باجوہ وردی میں تھاتوتعریفیں کرتے نہیں تھکتاتھا،جنرل باجوہ عہدے پر نہ رہاتوکہتاہے کورٹ مارشل کرو،نوازشریف نے ورکرزاور خواتین کوڈھال نہیں بنایا،شکر ہے عمران کے دور میں ایٹمی دھماکے کرنے کاوقت نہیں آیا،کلنٹن کافون آجاتاتواس نے کہناتھا میں دستیاب نہیں جوکرناہے کرو، عدل ہوگیاتوپاکستان میں کوئی عمران کانام لینے والانہیں رہے گا۔